اب تو طلاق ہوگئی پھر بھی ۔۔ علیحدگی کے باوجود فضاء علی سابق شوہر کی برائی کیوں برداشت نہیں کرتیں؟ انکشاف کردیا

image

طلاق کے بعد اکثر خواتین اور مرد سابق ساتھی کی برائیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں تاکہ خود کو ٹھیک اور دوسرے کو غلط ثابت کرسکیں تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو الگ ہوکر بھی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور سابق ساتھی کیلئے کوئی بری بات کرنا تو دور کسی سے سنتے بھی نہیں ہیں۔

اداکارہ فضاء علی بھی ایسے لوگوں میں شامل ہیں جو طلاق کے باوجود اپنے سابق شوہر کی برائی برداشت نہیں کرتیں، فضا علی کا کہنا ہےکہ آپ اس شخص کی برائی نہیں سن سکتے جس نے آپ کے ساتھ کچھ برا کیا ہی نہ ہو، سابق شوہر نے کبھی مجھے مارا پیٹا نہیں نہ ہی گالم گلوچ کی انہیں پتا ہی نہیں تھا کہ گالی کیا ہوتی ہے، وہ بہت اچھے انسان ہیں۔

ایک حالیہ پروگرام کے دوران بات چیت کے دوران فضاء علی نے بتایا کہ میں نے بیٹی کی پیدائش کے تیسرے دن ہی کام کرنا شروع کردیا تھا اور جب سے روزانہ باقاعدگی سے شوٹ پر ہوتی ہوں لیکن سیٹ پر کئی لوگوں کا رویہ ناگوار گزرتا تھا اور کچھ لوگوں کی وجہ سے تو ڈراموں سے کنارہ کشی بھی اختیار کرنا پڑی۔

فضا علی نے کہا کہ ’میں نے شوبز سے کنارہ کشی سابق شوہر کی وجہ سے کی کیوں کہ علیحدگی کے بعد جب میں کام کیلئے سیٹ پر آئی تو لوگ مجھ سے ہمدردی کے اظہار کیلئے فواد کی برائی کرتے تھے، ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو فواد کے دوست تھے لیکن یہ سب مجھے پسند نہیں تھا نہ ہی مجھ سے فواد کی برائی برداشت ہوتی تھی جس کی وجہ سے میں نے ڈراموں میں کام کرنا بھی چھوڑدیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.