آسمان پر پُراسرار روشنیاں دیکھی گئیں اور ۔۔ امریکا میں دیکھی جانے والی پُراسرار روشنیاں حقیقت میں کیا نکلیں؟

image

اڑن طشتری یا اڑن کھٹولا برسوں سے ہماری کہانیوں کا حصہ ہیں اور اکثر آسمان پر نظر آنے والے ایسی ہی پراسرار چیزوں کو اڑن طشتری سے تشبیہ دی جاتی ہے جس کے حوالے سے مشہور ہے کہ ان میں خلائی مخلوق ہوتی ہے تاہم سائنسدان اس سے متفق نہیں ہیں۔

اڑن طشتری یا اڑن کھٹولا وہ اجسام ہیں جو ہوا میں پرواز کرتے نظر آتے ہیں اور دیکھنے والوں کو پہلی نظر میں پتہ نہیں چلتا یا اُسے اُن کی پہچان کرنے میں مشکل پیش آتی ہے کہ یہ اُڑتی چیز کیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں شہریوں نے پُراسرار روشنیوں کو دیکھ کر سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر تصاویر اور ویڈیوز ڈالتے ہوئے شہر کے اوپر سے اڑن طشتری کے گزرنے جیسے خیالات کا اظہار کیا۔

امریکا میں دیکھی جانے والی پُراسرار روشنیوں کے متعلق شہریوں کی قیاس آرائیوں کا ڈراپ سین ہوگیاہے، اڑن طشتری قرار دی جانے والی پُراسرار روشنیاں امریکی نیوی کی پیراشوٹ ٹیم نکلی۔

پیراشوٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے شام 6 بج کر 20 منٹ کے قریب سان ڈیاگو کےآسمان پر اڑن طشتری دیکھی ہے تو ممکنہ طور پر ان کی ٹیم تھی جو اسٹیڈیم کی جانب جا رہی تھی۔ یہ روشنیاں در اصل فلیئرز ہیں جو ٹیم ویمنز سوکر لیگ کے سیمی فائنل کے درمیان سان ڈیاگو کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اٹھائے ہوئی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.