ردی والا 25 کروڑ کا مالک بن کر منٹوں میں کنگال کیسے ہوگیا؟ دلچسپ واقعہ

image

راتوں رات امیر بننا ہر غریب کا اولین خواب ہوتا ہے، کچھ لوگ اپنی محنت سے اپنے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کچھ لوگ لاٹری کا انتظار کرتے ہیں اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اکثر لاٹری لگ بھی جاتی ہے تاہم بھارت میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس میں ایک ردی والا منٹوں میں کروڑ پتی بنا اور پھر واپس کنگال بھی ہوگیا۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں ردی جمع کرنے والے 23 سالہ سلمان شیخ کو ردی جمع کرنے کے دوران ڈالرز اور بھارتی کرنسی کے 23 بنڈل ملے جن کی قیمت 3 ملین امریکی ڈالریاتقریباً 25 کروڑ بھارتی روپے تھی۔

سلمان شیخ سہانے مستقبل کے خواب دیکھتا رہا ہے اورڈالرز سے واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے اس نے اپنے ٹھیکیدار سے بات کی جس کے بعد خبر پولیس تک پہنچ گئی۔

واقعہ کی اطلاع پھیلنے کے بعد ایک گینگ نے سلمان کے ٹھیکیدار کو رقم لینے کی کوشش میں اغوا کرلیا تاہم بعد میں چھوڑ دیا ۔ اسی دوران پولیس نے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتہ لگایا کہ کرنسی جعلی ہے۔

پولیس کی جانب سے کرنسی کو جعلی قرار دینے کے بعد سلمان شیخ، ٹھیکیدار اور اغوا میں ملوث گینگ کے ارمانوں پربھی اوس پڑگئی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.