اب معلوم ہوجائے گا کہ کمپیوٹر کیوں سست ہوجاتا ہے ۔۔ گوگل کروم نے ایسا فیچر متعارف کرا دیا جو آپ کی بڑی مشکل آسان کردے گا

image

گوگل کروم کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو آپ کو بتائے گا کہ کونسی ویب سائٹ کتنا ڈیٹا استعمال کر رہی ہے۔

دنیا کی مقبول ترین ویب براؤزر کروم کا استعمال اس لیے سب سے زیادہ کیا جاتا ہے کیونکہ یہ باقی براؤزر کے مقابلے میں تیز کام کرتا ہے اور آئے روز اس میں نئے فیچرز کا اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

مگر اب دنیا گوگل کروم میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کے لیے یہ جاننا آسان ہو جائے گا کہ کونسی ویب سائٹ یا ٹیب سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہا ہے۔

اس شاندار فیچر کو میموری یوز ایج کا نام دیا گیا ہے۔ میموری یوز ایج کے ذریعے صارفین کے لیے کمپیٹر میموری کی مانیٹرنگ کرنا آسان ہو جائے گی۔

اس کے استعمال کے لیے پہلے گوگل کروم میں جائیں، جب ماؤس کرسر کو کسی بھی ٹیب کے اوپر رکھیں تو نیچے لکھا آجائے گا کہ وہ ٹیب کتنی میموری استعمال کر رہا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.