بیٹے کی قبر کو چیزوں سے سجانے والی ماں ۔۔ خاتون نے اپنے چھوٹے بیٹے کی قبر کیوں سجائی اور پھر قانون کا کس طرح سامنا کیا؟

image

ماں تو آخر ماں ہوتی ہے جو اپنے بچوں کی خاطر دنیا سے لڑ جاتی ہے۔ لیکن ایک ماں ایسی بھی ہے جو اپنے انتقال کرجانے والے بیٹے کے لیے قانون سے لڑنے کو تیار ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ایک خاتون کو سرکاری ہدایات موصول ہوئیں جس میں کہا گیا کہ وہ اپنے بیٹے کی قبر سے سجاوٹ کا سامان ہٹا دیں کیونکہ ایسا کرنا انتظام قواعد و ضوابط کیخلاف ہیں مگر خاتون نے ایسا کرنے سے منع کر دیا۔

29 سالہ شارنا اینڈریوز کا چھوٹا بیٹا ینگ ہیری-لی اینڈریوز فروری سال 2022 میں دمہ کے شدید دورے کے بعد دنیا سے چلا گیا تھا۔ بعد ازاں شارنا نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر لکڑی سے بنی قطبے کی ایک باڑ کو ہاتھ سے پینٹ کرنے میں کئی دن گزارے جسے انہوں نے بیٹے کی قبر کے قریب نصب کردیا تھا۔

پھر شارنا کو گذشتہ ماہ کو گلوسیسٹر سٹی کونسل نے ہدایات جاری کرتے ہوئے ایک خط ارسال کیا جس میں لکھا تھا کہ وہ بیٹے کی قبر پر کی جانے والی سجاوٹ کو ہٹا دیں اور قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی نہ کریں۔

والدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے سٹی کونسل کے اس قانون سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ قبر کی سجاوٹ میرے 7 سالہ بیٹے کی پُرمزاح اور خوش مزاج شخصیت کی نمائندہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان 12 خاندانوں میں سے ایک ہیں جن سے اپنے عزیزوں کی قبروں سے سجاوٹ ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.