فرشتہ کوئی نہیں ہوتا، مجھے ذلیل کیا تھا ۔۔۔ ندا یاسر اپنے شو میں رابعہ انعم کو کیوں نہیں بُلاتیں؟ پہلی مرتبہ سچ بتاتے ہوئے

image

"رابعہ انعم نے مجھے ذلیل کیا تھا. اگر انھیں دوسرے مہمان کے ساتھ بیٹھنا گوارا نہیں تھا تو وہ میک اپ روم میں مجھ سے رابطہ کرتیں یا شو سے پہلے چلی جاتیں. اس طرح دوران شو اٹھ کر جانا میری بے عزتی کرنا تھا اس لئے میں انھیں دوبارہ شو میں نہیں بلاتی"

یہ کہنا ہے معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر کا جنھوں نے احمد بٹ کے پوڈکاسٹ میں رابعہ انعم کے رویے کے متعلق بات کی.

ندا کا کہنا ہے کہ رابعہ نے وہ حرکت سوچ سمجھ کر کی تھی اور انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ "کوئی بھی فرشتہ نہیں ہوتا نہ ہی ہر کسی کی چیزیں وائرل ہوجاتی ہیں تو اگر کسی نے اپنی والدہ یا بیوی سے مس بی ہیو کیا ہے تو میں اس پر لعن طعن کرنے والی کوئی نہیں ہوتی."

ندا نے مزید کہا کہ بحیثیت میزبان میرا کام ہے کہ اپنے مہمانوں کو عزت دوں اور ان کے کام کے حوالے سے بات کروں. مہمان کو بلا کر بے عزت کرنا میرا کام نہیں ہے اسی طرح مہمان کو بھی چاہیے کہ دوسرے مہمان کی عزت کرے اور اگر اسے کوئی مسئلہ ہے تو شو سے پہلے ہی چلا جائے.

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے رابعہ انعم، ندا یاسر کے شو کے درمیان سے اٹھ کر چلی گئیں تھیں ان کا کہنا تھا کہ وہ شو میں بلائے گئے دوسرے مہمان محسن عباس حیدر کے ساتھ بیٹھنا گوارا نہیں کریں گی کیونکہ ان پر اپنی بیوی پر تشدد کرنے کا الزام ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.