انوکھا چمتکار ۔۔ بھارت میں 19 سال پہلے مرنے والا شخص زندہ کیسے ہوگیا؟

image

بھارت میں 19سال پہلے مرنے والے شخص نے دوبارہ زندہ ہوکر پورے بھارت میں تہلکہ مچادیا، مردہ شخص نے زندہ ہونے کے بعد حکومت سے اسلحے کا لائسنس بھی مانگ لیا۔

بھارت میں مذہبی دارالحکومت اور مندروں کا شہر کہلانے والے وارنسی شہر میں 19 سال تک ریونیو ریکارڈ میں مردہ قرار دیے جانے والے لال بہاری مرتک نے اپنی زندہ حیثیت کو دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

لال بہاری مرتک 1994 سے لے کر 1975 تک ریونیو ریکارڈ میں مردہ رہے۔ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لیے انہوں نے 19 سال تک بیوروکریسی سے جنگ کی اور خود آپ کو زندہ ثابت کرنے کیلئے الیکشن بھی لڑا۔

خود کو زندہ ثابت کرنے کے بعد لال بہاری مرتک کو اب حقیقت میں اپنی زندگی کے لالے پڑے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے ریونیو ریکارڈ میں مردہ قرار دیئے جانے والے زندہ افراد کو زندہ ثابت کرنے کی جدوجہد شروع کردی ہے۔

لال بہاری کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے لیے اور متاثرہ لوگوں کے لیے جدوجہد کی وجہ سے جان کو خطرہ ہے ، اس لئے مجھے AK-47 رائفل کا لائسنس حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔

یاد رہے کہ لال بہاری کو اپنے انتقال کا اس وقت معلوم ہوا جب انہوں نے بینک لون کے لیے درخواست دی اور انہیں ریونیو ریکارڈ میں مردہ قرار دیا ہوا تھا۔لال بہاری کے چاچا نے رشوت دے کر لال بہاری کو مردہ قرار دلوایا اور ان کی زمین اپنے نام کرلی تھی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.