ریلوے سے 440 روپے کی واپسی کیلئے 5 سال عدالتوں کے دھکے ۔۔ بھارتی شخص نے ریلوے پر مقدمہ کیوں کیا تھا؟

image

بھارت میں ایک بزرگ شہری نے ریلوے سے 440 روپے واپس لینے کیلئے 5 سال تک عدالتوں میں جنگ لڑی اور آخر کار کامیابی حاصل کرکے دم لیا۔

معاملہ 2017میں اس وقت سامنے آیا جب منالال اگروال نے 1570 روپے میں اتر پردیش ایکسپریس کابندہ جنکشن سے آگرہ کینٹ اسٹیشن تک جانے کے لئے سیکنڈ اے سی ٹکٹ خریدا لیکن جب ٹرین پہنچی تو اس کے ساتھ سیکنڈ اے سی ڈبہ نہ ہونے کی وجہ سے شہری کو بغیر اے سی کے سفر کرنا پڑا۔

اے سی کی ٹکٹ کیلئے ریلوے سے 440 روپے کی رقم واپس لینے کے لیے آگرہ کے 63 سالہ منالال اگروال نے پانچ سال سے زیادہ عرصے تک عدالتی جنگ لڑی اور اس دوران وہ 45 بار عدالت میں پیش ہوئے۔

آگرہ ڈسٹرکٹ کنزیومر فورم کی عدالت نے منالال اگروال کے حق میں فیصلہ سنایا اور ریلوے کو یہ رقم سالانہ 7 فیصد سود کے ساتھ حوالے کرنے کا حکم دیا۔عدالت کا حکم جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ادائیگی میں 45 دن سے زیادہ تاخیر ہوئی تو سود بڑھ کر 9 فیصد ہوجائے گا۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ ریلوے شکایت کنندہ کو قانونی فیس کے ساتھ مالی اور ذہنی پریشانی پراضافی 8000 روپے ادا کرے۔منالال اگروال کا کہنا تھا کہ میرا مقصد معمولی رقم نہیں بلکہ ریلوے کو سبق سکھانا تھا تاکہ دوبارہ کسی مسافر کو پریشانی نہ ہو۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ریلوے کا نظام انتہائی ناقص ہے جہاں مہنگے ٹکٹس کے باوجود اکثر ٹرینوں میں مسافروں کو بنیادی سہولیات بھی کم ہی میسر ہوتی ہیں تاہم قانون سے لاعلمی کی وجہ سے شہری اداروں کیلئے کسی بھی قسم کی کارروائی سے دور رہتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.