شرمناک پرفارمنس پر بابر کی کپتانی ختم ۔۔ پاکستان ٹیم کا اگلا کپتان کون ہوگا؟

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفے کے بعد باقی سلیکشن کمیٹی کو بھی برطرف کردیا، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو قیادت سے ہٹانے کا امکان، نئے ممکنہ کپتانوں کے نام بھی سامنے آگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں شرمناک پرفارمنس کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی، قومی ٹیم نے ایونٹ میں صرف 4 میچ میں فتح حاصل کی پانچ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی شرمناک پرفارمنس کے بعد کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم اب بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔شان مسعود اور شاہین آفریدی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔

دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود ٹیسٹ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 ٹیم کی قیادت کےلیے شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 2024 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی ہوں گے۔

بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات متوقع ہے ،ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم بطور کپتان استعفیٰ دیں گے تو بورڈ قبول کر لے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.