طلبہ کی نمبرز کی ٹینشن اب ختم کیونکہ ۔۔ بورڈ امتحانات میں گریڈز کیسے ملیں گے؟

image

انٹربورڈز کوارڈی نیشن کمیٹی نے پورے ملک میں میٹرک اور انٹر بورڈ کے طلبہ کیلئے نمبرز سسٹم ختم کرکے گریڈ سسٹم متعارف کروادیا ہے۔

چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح کے مطابق 2024 میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو نمبرز کے بجائے گریڈ دیا جائے گا،آئی بی سی سی کے تحت میٹرک اور انٹر امتحانات میں گریڈ سسٹم متعارف کرایا ہے۔

چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں گریڈ سسٹم موجود ہے، بچوں کو نمبرز کی دوڑ سے نکال کر انہیں اچھی تعلیم دینی ہے، نمبرز سسٹم کے متبادل گریڈنگ سسٹم طلبہ کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے اسکولوں میں سردیوں اور گرمیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کا شیڈول بھی اعلان کیا تھا۔صوبے بھر کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 اپریل اور کالجوں میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 اپریل سے شروع ہوگا، گرمی اور سردی کی چھٹیوں کا شیڈول برقراررکھا گیا ہے، میٹرک کے امتحانات مئی کے پہلے ہفتے جب کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے

میٹرک کے نتائج 31 جولائی اور انٹرکے نتائج اگست کے دوسرے ہفتے تک آئیں گے جب کہ موسم گرما کی تعطیلات میں اساتذہ کے لیے 15 روز کا تربیتی سیشن کیا جائے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.