لیجنڈری کرکٹر برائن لارا اسلام کی دعوت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والے تھے؟ انضمام الحق نے یادگار واقعہ سنا دیا

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ محمد یوسف نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز برائن لارا کو اسلام کی دعوت دی جس پر وہ متاثر ہوئے تھے جبکہ ہربھجن سنگھ نے بھی کہا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے مولانا کی بات مان لوں۔

سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں انضمام الحق کہا کہ کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران محمد یوسف نے برائن لارا کو کھانے پر مدعو کیا اور پروگرام بنایا کہ انہیں دین کی دعوت دی جائے۔

انضمام الحق نے بتایا کہ کراچی کے ایک بزرگ نے برائن لارا کو دین کی دعوت دی اور بتایا کہ ہم کس طرح اپنے اللہ کی بات مانتے ہیں، کس طرح حضور اکرم ﷺ کے طریقے پر زندگی گزار رہے ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ برائن لارا یہ سُن کر متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ واقعی زندگی اسی طرح سے گزارنی چاہیے اور ہماری زندگی اس طرح سے ہونی چاہیے۔

انضمام الحق نے یہ بھی بتایا کہ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ مولانا کی بات مان لوں مگر تمھیں دیکھ کر رک جاتا ہوں کیونکہ تمہاری زندگی اُس طرح کی نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اس سے پہلے بھی برائن لارا کے حوالے سے یہ واقعہ بتاچکے ہیں تاہم برائن لارا کی طرف سے اس کی کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.