فنکار ہوکر ایسی حرکت کردی کہ ۔۔ نانا پاٹیکر نے مداح کو مجمعے میں تھپڑ مار دیا، ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

image

فنکاروں اور مداحوں کا ہمیشہ سے چولی دامن کا ساتھ ہے کیونکہ مداحوں کی پسندیدگی کے بغیر کوئی بھی فنکار کامیابی کی سیڑھی نہیں چڑھ سکتا لیکن بعض فنکار کامیابی کے بعد اکثر مداحوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں جیسا کہ حال ہی میں نانا پاٹیکر نے کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک مداح نے فلم سیٹ پر آکر نانا پاٹیکر کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی، جیسے ہی مداح نانا پاٹیکر کے پیچھے سے آکر سیلفی لینے لگا تو اداکار نے اس کے سر پر تھپڑ مار دیا اورفلم کریو نے نوجوان کو گردن سے پکڑ کر نیچے اتار دیا۔

مداح کے ساتھ نامناسب رویئے پر سوشل میڈیا صارفین نے نانا پاٹیکر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہم عام لوگ ان اداکاروں اور کھلاڑیوں کو عظیم ہستیوں کا درجہ دیتے ہیں لیکن ہمیں ان سے تھپڑ اور لاتوں کےلیے تیار رہنا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ میں نانا پاٹیکر کا بڑا پرستار تھا، لیکن اب نہیں، ایسا رویہ ناقابل قبول ہے۔ ہدایت کار، پروڈیوسر کے پاس اتنی سیکیرٹی ہونی چاہیے کہ وہ سیٹ پر آنے والے کسی کو بھی روک سکے لیکن نانا کا رویہ بہت برا ہے اور میں ڈائریکٹر اور سیکورٹی اسٹاف کو مورد الزام ٹھہراؤں گا لیکن میں اب نانا کا مداح نہیں ہوں۔

ایک صارف نے کہا کہ اس لڑکے کو بوڑھے نانا پاٹیکر کو تھپڑ مارنا چاہیے تھا اور بڈھے کو اتر پردیش کی سرزمین سے باہر نکال دینا چاہیے تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.