جب میری ثمینہ سے پہلی ملاقات ہوئی تو ۔۔ عثمان پیرزادہ نے ثمینہ سے بھاگ کر شادی کیوں کی؟ برسوں بعد راز سے پردہ اٹھادیا

image

پاکستان کے سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے اداکارہ ثمینہ سے بھاگ شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے زندگی کے بارے میں اہم انکشافات کردیئے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں عثمان پیرزادہ نے اپنی شادی سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے اور نکاح کا دلچسپ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں دوسروں کو 35 برس میں شادی کا مشورہ دیتا تھا لیکن میں نے خود 21 برس کی عمر میں گھر سے بھاگ کر شادی کی۔

عثمان پیر زادہ نے نے بتایا کہ جب میری ثمینہ سے پہلی ملاقات ہوئی تو اس وقت وہ 17 برس کیں اور میں 21 برس کا تھا، پہلے دوستی اور پھر محبت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ محبت ہونے کے بعد میں ثمینہ کے گھر رشتہ لے کر گیا تو ان کی والدہ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میری ہوائی روزی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں اداکاری چھوڑ کر نیوی جوائن کر لوں کیونکہ ان کے خاندان کے بیشتر افراد نیوی میں تھے۔

ثمینہ پیر زادہ سے میری پہلی ملاقات راولپنڈی ٹی وی اسٹیشن میں ہوئی تھی ، اس ملاقات کے تیسرے دن ہی ثمینہ نے مجھے شادی کی پیشکش کی جس پر حیران رہ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ رشتے سے انکار کے بعد میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھا کہ اچانک ثمینہ نے کافی کا کپ ہاتھ میں پکڑ ے ہوئے کہا کہ چلو شادی کر لیتے ہیں، میں نے اپنے دوست سے رابطہ کیا، اس کے گھر گئے اور قریبی مسجد سے مولوی بلوا کر نکاح پڑھوا لیا۔

کچھ دن بعد میں لاہور سے کراچی آیا ہوا تھا تو نکاح کے بعد ثمینہ کی والدہ کے پاس مٹھائیاں لے کر پہنچ گیا اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا تو ثمینہ کی والدہ پہلے حیران اور پھر ناراض ہو گئیں، پھر میں نے اپنی والدہ کو کراچی بلالیا اور جب جب گھر والے مان گئے تو انہیں ثمینہ کی والدہ سے ملوایا، اس طرح کچھ دنوں میں سب ٹھیک ہو گیا تو گھر والوں کی رضا مندی سے رخصتی لے لی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.