ہربھجن اسلام قبول کرنے والے تھے؟ انضمام الحق کے بیان پر ہربھجن سنگھ غصے میں آگئے، انضمام کے بارے میں کیا کہہ دیا؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے غیر مسلم کھلاڑیوں کے اسلام قبول کرنے کے دعوؤں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو تنقید کا موقع فراہم کردیا، انضمام کے ہربھجن کے اسلام قبول کرنے سے متعلق بیان پر ہربھجن نے انضمام کو کھری کھری سنادیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انضمام الحق کی بتائے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ہربھجن مولانا طارق جمیل کے سحر میں مبتلا تھے اور اسلام قبول کرنے کا بھی سوچ رہے تھے۔

انضمام الحق کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہربھجن سمیت کئی کرکٹرز مولانا طارق جمیل کی زیر قیادت دعائیہ نشستوں میں شریک تھے۔ انضمام نے بتایا کہ سیشن دیکھنے کے بعد ہربھجن نے مولانا طارق جمیل کی تعریف کرتے ہوئے ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انضمام الحق کے دعوے پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرے اسلام قبول کرنے کے غور کا دعویٰ جھوٹا ہے، مجھے سکھ ہونے پر فخر ہے۔ یہ پتا نہیں کونسا نشہ پی کر بات کررہا ہے، پتا نہیں یہ بکواس لوگ کچھ بھی بکتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے سابق سپر اسٹار برائن لارا کے حوالے سے بھی کچھ ایسا ہی دعویٰ کیا تھا تاہم لارا کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.