جتنا تیز ہونگے اتنا ہی ۔۔ جانتے ہیں اگر آپ روشنی کی رفتار سے سفر کریں تو کیا ہوگا؟

image

آج سے تقریباً 300 سال پہلے یہ خیال تھا کہ روشنی کی رفتار لامحدو ہے یعنی اسے ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچنے میں کچھ وقت نہیں لگتا تاہم بعد ازاں یہ خیال غلط ثابت ہوااور آج انسان روشنی کی رفتار سے سفر کیلئے جتن کررہا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ روشنی کی رفتار سے تیز سفر کری تو کیا ہوگا، اگر نہیں جانتے تو چلیں ہم بتاتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ انسان روشنی کی رفتار سے سفر نہیں کرسکتا اور اگر کر بھی لے تو زندہ نہیں رہ سکتا لیکن آج بھی مہم جوئی کے شوقین کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ روشنی کی رفتار سے سفر کرکے وقت کی حدود سے گزر کر کائنات کا تجربہ کرنا کیسا ہوگا؟۔

روشنی کی رفتار 299,792 کلومیٹر فی سیکنڈ یعنی 186,282 میل فی سیکنڈ ہے اور جب کوئی شے اس رفتار سے حرکت کرتی ہے تو اس کی کمیت لامحدود ہوتی ہے جس کیلئے توانائی بھی لامحدود درکار ہوتی ہے اور یہ موجودہ مظاہر میں کسی بڑے حجم کی چیز کیلئے ناممکن ہے۔

20ویں صدی کے آئن سٹائن کے نظریہ اضافیت کو لیا جائے تو خود کو روشنی کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے تصور کرنا کوئی حرج کی بات نہیں۔البرٹ آئن سٹائن کے نظریہ اضافیت کے ذریعے توانائی کی مساوات کو ثابت کیا گیا اور یہ کہ کمیت اور توانائی ایک دوسرے میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔اگر کوئی شے روشنی کی رفتار سے سفر کرے تو اس کی کمیت یعنی جسم کا اندرونی وزن تیزی سے بڑھ جائے گا۔

آپ مریخ کا زمین سے فاصلہ 450 ملین کلومیٹر ہے، اگر آپ مریخ کا سفر کرکے واپس آرہے ہیں اور وہ بھی 90 فیصد روشنی کی رفتار سے بغیر رکے تو وہاں جانے اور زمیں پر واپس آنے میں آپ کو تقریباً 16 منٹ اور 40 سیکنڈ لگیں گے۔

اب یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ 16 منٹ اور 40 سیکنڈز آپ کے سفر کا مشاہدہ کرنے والے زمین پر لوگوں کیلئے ہونگے۔ آپ کیلئے مریخ جاکر واپسی آنے کے سفر کا دورانیہ صرف 8 منٹ اور 20 سیکنڈز کا ہوگا یعنی آپ جتنی تیزی سے سفر کریں گے، وقت آپ کیلئے اتنا ہی سست ہوجائے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.