ایک ویڈیو نے سارا غرور نکال دیا کیونکہ ۔۔ نانا پاٹیکر کی مداح کو تھپڑ مارنے پر معافی کی ویڈیو دیکھیں

image

آج کے سوشل میڈیا کے دور میں کسی کے ساتھ ناانصافی اور برائی کرنا بہت مشکل ہوتا جارہا ہے کیونکہ آجکل کسی بھی واقعہ کی ویڈیوفوری سوشل میڈیا پر آجاتی ہے جس کے بعد بڑے بڑوں کو گھٹنے ٹیکنے پڑجاتے ہیں جیسا کہ بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے ساتھ ہوا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں فلم کے سیٹ پر موجود نانا پاٹیکر نے سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح کو تھپڑ ماردیا تھا، ویڈیو پر نانا پاٹیکر کے مداحوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کی وجہ سے اداکار معافی مانگنے پر مجبور ہوگئے۔

بھارت کے شہر وراناسی میں نانا پاٹیکر فلم کے سیٹ پر موجود تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان نانا پاٹیکر کے قریب سیلفی کیلئے آکر کھڑا ہوجاتا ہے جس پر ناناپاٹیکر اس کوپر تھپڑ مارتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکار کو مداح کے ساتھ غیر مناسب رویے پر خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب نانا پاٹیکر کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مداح سے معافی مانگ لی ہے۔

اس ویڈیو میں نانا پاٹیکر نے اس تھپڑ کو جان بوجھ کر کیے گئے عمل کے بجائے ایک غلط فہمی میں لگایا گیا تھپڑ قرار دیا اور بتایا کہ’ تھپڑ لگانا فلم کے اسکرپٹ کا حصہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب لڑکا سامنے آیا تو مجھے لگا یہ وہی لڑکا ہے جسے ہم نے ایکٹنگ کے دوران تھپڑ لگانا ہے لیکن جب احساس ہوا کہ یہ وہ لڑکا نہیں تب تک وہ لڑکا بھاگ چکا تھا، جوبھی ہوا غلطی سے ہوا جس کی ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.