خاموشی اختیار کی جائے پڑوس میں فوتگی ہو گئی ہے، آؤ عرفان پٹھان تمہیں ڈانس کراؤں۔۔ بھارت کی شکست پر میمز کی بھرمار

image

ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کی شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی ٹیم کے سابق بالر عرفان پٹھان کو نشانے پر رکھ لیا، عرفان پٹھان کے ڈانس اور بھارت میں فوتگی کے حوالے سے میمز کی بھرمار ہوگئی۔

افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر ناچ کر جشن منانے والے عرفان پٹھان کو سوشل میڈیا صارفین نے فائنل میں شرمناک شکست پر بھرپور جواب دیا۔سوشل میڈیا صارفین بڑی تعداد میں عرفان پٹھان کو ٹرول کرتے رہے۔

عرفان پٹھان نے افغانستان سے پاکستان کی غیر متوقع شکست پر بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانے کے مصداق کمنٹری باکس سے نکل کر افغان بولر راشد خان کے ساتھ گراؤنڈ میں رقص کیا جب کہ دیگر مواقع پر بھی پاکستان پر طنز کرتے نظر آئے۔

گزشتہ روز جب پورے ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست بھارت احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سوا لاکھ شائقین کرکٹ کے سامنے آسٹریلیا کے ہاتھوں چاروں شانے چت ہوکر تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا خواب پورا نہ کر سکا تو پاکستان کرکٹ کے فینز کو بھی جواب دینے کا بھرپور موقع مل گیا ۔

پی ایس ایل میمز نامی اکاؤنٹ سے فائنل کے ہیرو ٹریوس ہیڈ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھ دیا کہ ’یہاں آؤ عرفان پٹھان تمہیں ڈانس کرواؤں۔‘ایک اور اکاؤنٹ کی جانب سے عرفان پٹھان کی ڈانس کی ویڈیوز شیئر کرکے پوچھا گیا کہ ’کیسے رہا آپ کا سنڈے؟‘

کریم پاکستان کی جانب سے ’ایکس‘ پر عرفان پٹھان کی ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتا ہوئے لکھا کہ ’کیسا جا رہا ہے پھر سنڈے عرفان پٹھان؟‘احتشام الحق نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اگلی مرتبہ شکست پر کسی اور کا مذاق مت اُڑائیے گا۔ صرف آپ کی وجہ سے لوگوں کو پوری انڈین ٹیم کا مذاق بنانا پڑا۔

یاد رہے کہ عرفان پٹھان پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے ہمیشہ نفرت انگیز بیانات دیتے ہیں اور افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر عرفان پٹھان نے کمنٹیٹر ہوتے ہوئے غیر مہذب انداز اختیار کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.