سردیوں میں مناسب مقدار میں پانی پینے کے فائدے جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہی عادت ڈال لیں

image

ہمارا جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ روزانہ مناسب مقدار میں پانی پیناسب کے لیے ضروری ہے۔

مگر سردیوں میں پیاس کم لگتی ہے اور بہت سے افراد کم پانی پینے لگتے ہیں۔موسم گرم ہو یا سرد، مناسب مقدار میں پانی پینے سے صحت کو درست رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

آیئے جانتے ہیں سردیوں میں مناسب مقدار میں پانی پینے کے کیا فائدے ہوتے ہیں۔

جسم تھکاوٹ سے دور رہتا ہے

اگر آپ کے جسم کو پانی کی کمی کا سامنا ہو تو جسمانی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

ڈی ہائیڈریشن سے سے جسم کا درجہ حرارت گھٹ جاتا ہے، جسمانی مشقت کرنے کا عزم کم ہوتا ہے اور تھکاوٹ بڑھتی ہے، جس کے باعث کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

دماغی افعال کے لیے لازم

ہمارا دماغ پانی کی کمی کے باعث بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق جسم میں پانی کی معمولی کمی سے بھی متعدد دماغی افعال متاثر ہوتے ہیں۔

سر درد سے بچنے میں مدد ملتی ہے

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ سر درد جسم میں پانی کی کمی کی سب سے عام علامت ہے۔

کچھ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ کئی بار پانی پینے سے بھی سر درد کی شدت میں کمی آتی ہے۔

قبض کو دور رکھنا ممکن

درحقیقت ہر عمر کے افراد میں ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں قبض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تو اگر چاہتے ہیں قبض کو ہمیشہ خود سے دور رکھناتو پانی کی مناسب مقدار کا استعمال عادت بنالیں۔

گردوں کی پتھری سے تحفظ

گردوں میں پتھری بہت عام مسئلہ ہے اور اکثر پانی کی کمی سے اسے منسلک کیا جاتا ہے۔

مناسب مقدار میں پانی پینے سے گردوں میں پتھری کا خطرہ کم ہوتا ہے کیونکہ منرلز جمع ہونے کی بجائے پیشاب کے راستے خارج ہو جاتی ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.