گوگل میسجز ایپ کونسا بہترین فیچر متعارف کرانے جارہا ہے؟ دیکھئے

image

دنیا کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی ایپلی کیشن گوگل میسجز کی وائس ریکارڈنگ میں شور کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا ‘نوائز کینسلیشن’ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گوگل کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس فیچر سے سڑک پر گاڑیوں کے شور کے درمیان صوتی پیغامات بھیجنا آسان ہو جائے گا۔اس فیچر کے باعث صارفین بغیر شور سے آواز ریکارڈ کر سکیں گے۔

صارفین کو ریکارڈنگ کے دوران ایسا کرنے کے لیے ’نوائز کینسلیشن‘ کا بٹن دبانا ہوگا، جس کے بعد پیغام وصول کرنے والے کو ایک غیر متاثر صوتی پیغام موصول ہوجائے گا۔

گوگل میسجز کا جو ورژن آپ استعمال کر رہے ہیں اسے جاننے کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جانے کے بعد میسجز پر ٹیپ کرنا ہوگا، اس کے بعد نیچے تک اسکرین اسکرول ڈاؤن کریں، جس کے بعد آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کے اینڈرائیڈ فون پر میسجز کا کون سا ورژن استعمال کیا جا رہا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.