نیا اور انوکھا تجربہ ۔۔ لکڑی سے بنا پہلا سیٹلائٹ کب لانچ کیا جارہا ہے؟

image

دنیا میں فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ خلائی آلودگی بھی بڑا چیلنج بن چکی ہے، دنیا بڑھتی فضائی اور خلائی آلودگی کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہے، اس لئے سائنسدانوں نے اب روایتی میٹریل کے بجائے لکڑی کے سیٹلائٹ خلا ء میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی خلائی تحقیق کو مزید پائیدار بنانے کے لیے دنیا کا پہلا لکڑی سے بنا مصنوعی سیارچہ یعنی سیٹلائٹ آئندہ برس لانچ کرنے جارہے ہیں۔

جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے تحقیق دان کوجی مُراتا اس حوالے سے تحقیق کر رہے ہیں کہ کس طرح حیاتیاتی مواد کو خلائی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔کوجی مُراتا کے مطابق لکڑی کے سیٹلائٹ کا خیال اس لیے پُرکشش ہے کہ یہ دھاتی آلے کا متبادل ہونے کے ساتھ سیارے کے لیے بہتر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لنگو سیٹ اس لیے مختلف ہے کہ اس کی لکڑی جل کر گیس بن جاتی ہے جبکہ دھات باریک ذرات بن جاتے ہیں۔لکڑی کا استعمال اس لیے بھی معقول ہے کہ وزن کے اعتبار سے اس کی مضبوطی الومینیئم کے برابر ہے۔ لنگو سیٹ سیٹلائیٹ آئندہ برس کے ابتداء میں خلاء میں بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ خلائی آلودگی کی بڑی وجہ ناکارہ ہوجانے والے خلائی مرکز اور مصنوعی سیارے اور راکٹوں کے حصے خلا میں آزادانہ گھومتے رہتے ہیں یعنی زمین کو صرف اندورنی آلودگی سے ہی شدید خطرات لاحق نہیں ہیں بلکہ انسان نے خلا میں بھی اسے محفوظ نہیں رہنے دیا۔ اتنی بڑی تعداد میں چھوٹے بڑے اجسام کے زمین سے کچھ ہی بلندی پر لو ارتھ آربٹ میں شامل ہو جانے سے کسی بھی وقت کسی نئے بحران کا سامنا ہو سکتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.