واٹس ایپ میں اب فون کے بغیر اکاؤنٹ پر کیسے لاگ ان ہوں گے؟

image

واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کے لیے نئے فیچرز لانچ کر رہا ہے جس کے بعد ان کی آسانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اور اب واٹس ایپ میں آخرکار وہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جو اس میسجنگ پلیٹ فارم کے آغاز سے صارفین کو نہیں دیا گیا تھا۔

آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا متبادل طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔

اس طریقہ کار کے تحت صارفین اس وقت اپنے ای میل ایڈریس استعمال کرکے اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ ان کر سکیں گے۔

میٹا کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا مگر WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔

ای میل ویری فکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔

اس فیچر کا استعمال کیسے کیا جائے؟

مذکورہ فیچر کو استعمال میں لانے کے لیے آئی فون صارفین کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہوگا۔اس کے بعد واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ کے آپشن پر کلک کریں۔

اس جگہ آپ کو ای میل لاگ ان آپشن نظر آئے گا، جس کو ان ایبل کرکے اپنے ای میل ایڈریس کا اندراج کریں۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.