ایسی کیا مجبوری تھی کہ ہندو سے شادی کرلی؟ کیا اداکارہ مدیحہ امام کے شوہر ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں؟ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین غصے میں آگئے

image

اسی سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کی بھارت میں اپنے شوہر موجی بصر کے چچا کے گھر آمد ہوئی جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔

مگر ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے کیونکہ ویڈیو میں پوجا پاٹ سے متعلق اور ہندی زبان کا استعمال کیا گیا جس کے بعد لوگوں کا اداکارہ سے یہ سوال ہے کہ کیا آپ کے شوہر ہندو ہیں۔ مدیحہ امام نے اپنے شوہر سے متعلق زیادہ معلومات فراہم نہیں کی ہے۔

مدیحہ امام نے بھارتی فلمساز موجی بصر سے شادی کی ہے۔ ان کی چینی شکل نے ان کی قومیت کے بارے میں کئی سوالات کھڑے کیے ہیں۔ اس کے بعد اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بھارتی لڑکے سے شادی کی۔ لیکن وہیں دوسری جانب ایک نجی پروگرام میں اداکارہ کی جانب سے ایک اور انکشاف کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا تھا کہ ان کے شوہر بھارتی نہیں ہیں اور نہ ہی وہ فلم ساز ہیں۔

مگر اداکارہ کی ویڈیو نے لوگوں کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے کیونکہ ویڈیو میں موجی بصر کے رشتہ دار کو ہندی زبان میں پوجا سے متعلق بات کرتے ہوئے سنا گیا۔

ویڈیو میں مدیحہ امام کا استقبال ان کے شوہر موجی بصر کے چچا نے کیا جو ہندی میں کچھ کہہ رہے تھے۔ تبصروں کے مطابق، ان کے الفاظ کا مطلب تھا، 'جب بھی ہم یہ پوجا کرتے ہیں، بارش ہوتی ہے، اور بارش اب شروع ہو چکی ہے'۔ وہ بھی اسے ہندوؤں کی طرح سلام کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد لوگوں نے مختلف تنقیدی تبصرے کیے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.