جنم دن پر دھماکہ ۔۔ کارتک آریان کی زندگی کا اہم راز جان کر مداح کیوں پریشان ہوگئے؟

image

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے اپنے جنم دن کے موقع پر مداحوں کو اپنی زندگی کا اہم راز بتاکر پریشان کردیا، سوشل میڈیا پر پیغامات کی بھرمار، اداکار کو اہم مشوروں سے بھی نواز دیا۔

پیار کا پنچ نامہ، لو آج کل 2، بھول بھلیاں 2، گیسٹ ان لندن اور شہزادے میں فن کے جوہر دکھانے والے کارتک آریان نے اپنی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو بتایا کہ میری دولت کو آج بھی والدہ ہی کنٹرول کرتی ہیں۔

جنم دن پر انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ مجھے معلوم نہیں میرے اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہے؟ پیسے تو والدہ کنٹرول کرتی ہیں، مجھے تو صرف جیب خرچ ملتا ہے، میں جنم دن پر کار خریدنا چاہتا تھا لیکن والدہ نے پیسے دینے سے انکار کردیا۔

کارتک آریان نے کہا کہ مجھے تو بینک بیلنس چیک کرنا تک نہیں آتا، مجھے اگر کچھ بھی خریدنا ہو تو پہلے والدہ سے اجازت لینی پڑتی ہے اگر وہ منع کردیں کہ کوئی پیسے نہیں ہیں تو میں مان جاتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ سمجھتی ہیں کہ اگر میں نے اپنی کمائی سے زیادہ خرچ کیا تو میں بگڑ سکتا ہوں۔

بالی ووڈ اداکار کے انکشافات پرسوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے جبکہ ان کی ہونے والی بیوی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ایک صارف نے کہا کہ ’ایک اور بھارتی مرد کا بڑا ہونے سے انکار سامنے آگیا‘، تو دوسرے نے کہا کہ ’اس کی بیوی اور والدہ کے درمیان مسئلے رہیں گے‘۔

ایک صارف نے تبصرے میں استفسار کیا کہ ’ہم ایسے بڑھتے بچوں کو کیوں آگے لے آتے ہیں؟‘دوسرے نے کہا کہ 33 سال کا ہوگیا لیکن اپنے پیسے تک مینج نہیں کرسکتا؟ یہ تو اچھی بات نہیں ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.