ایک چمچ شہد لے کر ایک گلاس دودھ میں ۔۔ گھر بیٹھے خالص اور جعلی شہد کی پہچان کرنا جانتے ہیں؟ یہ طریقہ جان لیں

image

شہد انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک بیش قیمت نعمت ہے، تمام غذائی نعمتوں میں شہد کو ایک ممتاز درجہ حاصل ہے، قرآن کریم شہد کے بارے میں فرماتا ہے (حدیث نبوی کا مفہوم) شہد ہر جسمانی مرض کا علاج ہے اور قرآن کریم ہر روحانی مرض کا علاج، میں قرآن اور شہد دونوں اکسیروں کی سفارش کرتا ہوں۔

 بے پناہ فوائد کی وجہ سے ہر موسم اور حالات میں شہد کی اہمیت اور افادیت برقرار رہتی ہے جس کی وجہ سے جعلی شہد بھی مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے تاہم کراچی کے مشہور حکیم شاہ نذیر نے خالص اور جعلی شہد کی پہچان کا آسان سا گھریلو نسخہ بتادیا ہے۔

حکیم شاہ نذیر کہتے ہیں کہ آج کل نزلہ، زکام،کھانسی سمیت دیگر وائرل انفیکشن بہت عام ہیں ۔سردیوں میں اس قسم کی وبائی بیماریوں سے بچنے اور جسمانی صحت کو تر وتازہ رکھنے کے لیے خالص شہد کا استعمال انتہائی فائدے مند ہے۔

شہد ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے، جس میں پروٹین ، نامیاتی ایسڈز، شکر اور دیگرمرکبات شامل ہیں اور اس کا اسی فیصد حصہ مٹھاس پر مبنی ہوتا ہے۔انھوں نے سردیوں میں کھانسی سے نجات کے لئے نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ فلفل دراز لے لیں ، فلفل دراز ایک کالی مرچ کی قسم ہوتی ہے اور لمبی ہوتی ہے۔

حکیم شاہ نزید نے بتایا کہ فلفل دراز لے کر اسے باریک پاؤڈر بنالیں اور اس کی ایک چٹکی ایک چمچ شہد میں ملاکر روزانہ ایک بار کھائیں ، اس سے ہر قسم کی کھانسی ختم ہوجائے گی ساتھ ہی بلغم اور ریشہ بھی ختم ہوجائے گا۔

حکیم شاہ نذیر نے خالص اور جعلی شہد میں فرق جاننے کا گھریلو نسخہ بتاتے ہوئے کہا جن لوگوں کو اصلی شہد کی پہچان کرنی ہوں، اس کے لئے ایک چمچ شہد لے کر ایک گلاس دودھ میں ڈالیں ، اگر دودھ پھٹ جائے تو شہد نقلی ہے کیونکہ اگر شہد چینی یا کسی اور چیز سے تیار کیا جاتا ہے تو اس کو صاف کرنے کے لئے پھٹکری ڈالی جاتی ہے اور پھٹکری دودھ پھاڑ دیتی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.