واٹس ایپ نے ویب ورژن صارفین کی کونسی بڑی مشکل حل کردی؟

image

سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ایپلیکیشن کی میموری کو بچانے اور تصاویر اور ویڈیوز کی رازداری کے تحفظ کے لئے اگست 2021ء میں ”ویو ونس“ فیچرمتعارف کروایا تھا۔ اس فیچر کے تحت بھیجی گئی تصویر یا ویڈیو چیٹ کو کھولنے کے بعد اسکرین سے غائب ہوجاتی ہے۔

پہلے یہ سہولت صرف موبائل ایپ کے لیے دستیاب تھی لیکن اب اس سہولت سے ڈیسک ٹاپ ورژن بھی فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

میٹا کی ملکیت واٹس ایپ کے اپ ڈیٹس کو ٹریک کرنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق، اس فیچر کو واٹس ایپ کے ویب ورژن اور ڈیسک ٹاپ ایپ پر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایسے پیغامات بھیج سکیں گے جو ایک بار دیکھنے کے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گے۔

ویب ورژن یا ڈیسک ٹاپ ایپ پر جب کوئی صارف کوئی تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتا ہے تو وہاں ایک 1 آئیکون ظاہر ہوتا ہے، جس پر کلک کرکے پیغام کو ایک بار ویڈیو کے طور پر بھیجا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صارفین کو حساس معلومات جیسے پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات وغیرہ کو لیک ہونے کے خطرے کے بغیر شیئر کرنے کی اجازت فراہم کرے گا۔ جس سے صارفین کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.