دلہا ہے یا چلتی پھرتی اے ٹی ایم مشین ۔۔ دلہا کے شادی کے طویل ترین ہار نے مہمانوں کو بھی حیران کردیا

image

پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں شادی کے موقع پر نوٹ نچھاور کرنا اور دلہا کو نوٹوں کے ہار پہنانا عام سی روایت بن چکی ہے جبکہ پاکستان میں کئی شادیوں پر تو ڈالر اور موبائل فونز تک لٹانے کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں تاہم اب بھارت میں ایک ایسا دلہا سامنے آیا ہے جس کو 20 لاکھ روپے کا نوٹوں کا ہار پہنایا گیا۔

بھارت کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے دولہا کے ہار میں تقریبا 20 لاکھ بھارتی مالیت کے نوٹ لگے ہوئے تھے۔ وائرل ویڈیو میں دلہا شادی کے موقع پر اپنے گھر کی چھت پر کھڑا نظر آ رہا ہے اور اس کے گلے کا کئی میٹر طویل ہار ہے جس میں بھارتی مالیت کے 500 روپے کے 20 لاکھ روپے مالیت کے نوٹ لگے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے گاؤں دیہاتوں میں معیار زندگی انتہائی پسماندہ ہے تاہم جہیز اور شادی بیاہ پر بے جا اسراف بھی بہت عام ہے جس کی وجہ سے غریب غربا لوگ بھی شادیوں پر دکھاوے کیلئے قرض لیتے اور پھر ساری زندگی اس کی بھرپائی کرتے ہیں۔

اس دلہا کا گھر بھی ویڈیو میں واضح دکھائی دے رہا ہے جس کو دیکھ کر بالکل بھی 20 لاکھ کے نوٹوں کے ہار کا تصور کرنا ناممکن ہے تاہم صرف دکھاوے کیلئے یہ سب کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.