جانتے ہیں فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کی وجہ سے بے شمار طلاقیں کیوں ہوئیں؟ رانی مکھرجی نے راز کھول دیا

image

فلمیں اور ڈراموں یوں تو تفریح طبع کیلئے بنائے جاتے ہیں تاہم کئی بار فلمیں اور ڈرامے حقیقی زندگی پر بھی بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں، ماضی میں ایک بھارتی فلم کا بھی لوگوں نے اتنا گہرا اثر لیا کہ بھارت میں ریکارڈ توڑ طلاقیں ہوئیں۔

اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا ہے کہ 2006 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کے بعد بھارت میں بہت سی طلاقیں ہوئیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ شائد فلم نے بہت سے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں اور انہوں نے اپنی زندگی کا مشکل فیصلہ لیا تاکہ وہ آگے کی زندگی خوشی خوشی گزار سکیں۔

2006 میں ریلیز کی گئی فلم کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، پریتی زنٹا، ابھیشیک بچن اور امیتابھ بچن نظر آئے تھے۔یہ دو ایسے جوڑوں کی کہانی تھی جو اپنی اپنی ازدواجی زندگی میں خوش نہیں تھے اور اسی کی بنا پر وہ ایک دوسرے سے شادی کرلیتے ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ نے گوا میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم کبھی الوداع نہ کہنا کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر کو اپنی فلم کے لیے یہ فیڈ بیک ملااور مجھے لگتا ہے کہ اس فلم نے بہت سے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں اور انہوں نے اپنی زندگی کا مشکل فیصلہ لیا تاکہ وہ آگے کی زندگی خوشی خوشی گزار سکیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.