سستا شاہ رخ خان ۔۔ نوجوان کی اوور ایکٹنگ پر سلمان کے قہقہے، وائرل ویڈیو دیکھیں

image

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں، برسوں سے فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے اور کنگ خان کا اسٹائل کاپی کرنا ہر مداح کی خواہش ہوتی ہے تاہم کئی بار مداح اوور ایکٹنگ کی وجہ سے دوسروں کیلئے ہنسی کا سبب بن جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے ساتھ ایک شخص موجود ہے جو آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگائے شاہ رخ خان کو کاپی کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ویڈیو میں موجود شخص شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کا مقبول ترین ڈائیلاگ بول رہا ہے اور آواز بھی شاہ رخ خان کی ہی نکالتا ہے اور اس کی حرکت پر سلمان خان بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شاہ رخ خان کو کاپی کرنے والا شخص یہ ڈائیلاگ بولنے کے لیے مزید تین ری ٹیکس لیتا ہے اور ہر بار سلمان خان کی ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔جب وہ شخص ری ٹیک لے رہا ہوتا ہے تو سلمان خان اپنی ہنسی پر قابو نہ پاتے ہوئے اشارے سے فریم سے نکلنے کا کہتے ہیں۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کنگ خان کی کاپی کرنے والے نوجوان کو چائنہ کی کاپی، لنڈے کا شاہ رخ خان، سستا شاہ رخ اور طرح طرح کے القابات سے بھی نوازا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.