بابا دل چاہتا ہے نوکری چھوڑ کر ۔۔ بلال پاشا کی والد سے آخری گفتگو نے سب کو رلادیا

image

بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال پاشا کی ناگہانی موت کے بعد ان کے والد نے آخری فون کال کے حوالے سے بتاکر سب کو رلادیا۔

بلال پاشا کا تعلق خانیوال میں عبدالحکیم نامی گاؤں سے تھا ، ان کے والد مزدوری کرتے ہیں، بلال پاشا کے والد احمد یار نے بیٹے سے فون کال پر ہونے والی آخری تفصیلی بات چیت کے بارے میں بتایا۔

بی بی سی سے بات چیت کے دوران احمد یار نے روتے ہوئے بتایا کہ بلال سے میری ہفتے کو بات ہوئی تو وہ بتا رہا تھا کہ اس کا تبادلہ ہو گیا ہے، آٹھ دس روز پہلے ایک دن فون پر میری بلال سے کافی لمبی بات ہوئی جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ بابا میرا دل چاہتا ہے کہ نوکری چھوڑ کر گھر آ جاؤں یا کچھ دنوں کی چھٹی لے لوں تاکہ دل بھر کر سو سکوں۔

بلال نے کہا کہ راولپنڈی جا کر چھٹی کی درخواست دے کر گھر آتا ہوں،’اتوار کے روز فجر کی نماز کے وقت مجھے بلال کا فون آیا تھا، میں حیران تھا کہ اس وقت تو وہ فون نہیں کرتا، معلوم نہیں کیوں فون کیا ہو گا۔

احمد یار نے بتایا کہ جب میں نے بلال کو فون کیا تو بات نہیں ہو سکی کیونکہ بلال نے فون نہیں اٹھایا، میں یہی سمجھا کہ شاید سو گیا ہوگا، بلال کی بات اپنے دوست سے ہوئی تھی اور وہ یہی بتا رہا تھا کہ وہ اسلام آباد جا رہا ہے، اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو بتاؤ۔

بلال کے والد نے بیاتا کہ میں نے دوبارہ کالز کیں لیکن بلال نے میرا فون نہیں اٹھایا، مجھے فکر تو ہوئی لیکن میں سوچتا رہا کہ بلال سورہا ہوگا‘،میں نے یہی سوچا کہ بلال اٹھے گا تو یہ دیکھے گا کہ بابا نے اتنی کالیں کی ہیں تو خود فون کرے گا لیکن اس کا فون نہیں آیا۔

پیر کے روز صبح میں نے بلال کے ایک دوست کو فون کیا جس نے کمرے میں جا کر دیکھا تو اندر سے دروازہ بند تھا، دوست نے بتایا کہ جب وہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو بلال زندہ نہیں تھا، ہمیں نہیں معلوم کہ کیا ہوا ہے، ہم سے اس نے کوئی ایسی بات بھی نہیں کی کہ جس سے کوئی پریشانی ظاہر ہوتی ہو۔

یاد رہے کہ سی ایس ایس افسر کے اچانک اس طرح انتقال کی سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آتے ہی صارفین غم سے نڈھال ہوگئے اور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بلال پاشا ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.