20 ٹن کچرے میں چھوٹی سی انگوٹھی ۔۔ خاکروب نے خاتون کی کھوئی انگوٹھی کیسے ڈھونڈ نکالی؟

image

امریکا میں خاکروب نے 20 ٹن کچرے کے ڈھیر سے خاتون کی 2 روز قبل کھونے والی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی، واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین نے شدید حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی ریاست الابامہ میں سینیٹری کا کام کرنے والی نجی کمپنی کے ڈائریکٹر کے نے بتایا کہ ان کو ایٹمور کی ایک رہائشی خاتون کی کال موصول ہوئی، خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر نے 2 روز قبل غلطی سے شادی کی انگوٹھی کوڑے دان میں ڈال دی تھی جو کچرا اٹھانے والا لے گیا ہے۔

خاتون نے اپنی لوکیشن اور دیگر تفصیلات جیسے خاکروب کس وقت کچرا اُٹھانے آیا تھا، کچرے میں اور کیا کیا تھا، کون سی گاڑی میں آیا تھا وغیرہ سے بھی کمپنی کے ڈائریکٹر کو آگاہ کیا، جس کی وجہ سے انگوٹھی تلاش کرنا آسان ہو گیا۔

کمپنی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہوں نے خاتون کی تفصیلات کی روشنی میں علاقے کی سی سی ٹی وی وٹیج کا جائزہ لیا تو ہم اس خاکروب تک پہنچ گئے جس نے کچرا اُٹھایا اور پھر اس کچرے تک بھی پہنچ گئے جہاں اس نے اسے پھنکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اصل مشکل مرحلہ اس کے بعد شروع ہوا جب ہماری ٹیم کو 10 فٹ کچرے کے ڈھیر سے اس مخصوص کچرے کی تھیلی تلاش کرنا تھی۔ کمپنی کے ڈائریکٹر کے مطابق تقریباً 2 گھنٹے کی محنت اور 20 ٹن کچرے کی چھان بین کے بعد ہم اس انگوٹھی کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.