آپ آج یہاں تک عامر لیاقت کی وجہ سے پہنچی ہیں اور ۔۔ شائستہ لودھی کے شو میں طوبیٰ انور کی بات پر عوام غصے میں کیوں آگئے؟

image

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا شمار پاکستان کے ان نامور افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا الگ اور منفرد مقام بنایا اور ان کے انتقال کے بعد آج بھی لوگ ان کے مداح ہیں جس کی وجہ سے ان کیخلاف کوئی بھی بات سننا پسند نہیں کرتے، حال ہی میں میزبان واداکارہ شائستہ لودھی کو طوبیٰ انور کی حمایت کرنے پر صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پیشےکے اعتباز سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر شائستہ لودھی میزبانی کے علاوہ اداکاری میں بھی اپنی پہچان رکھتی ہیں اور ان دنوں شائستہ لودھی اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر پوڈ کاسٹ کی میزبانی کر رہی ہیں، جس میں وہ شوبز شخصیات کو مدعو کرتی ہیں تاہم طوبیٰ انور کے شور کے ٹیزر نےدیکھنے والوں کو مشتعل کردیاہے۔

سیدہ طوبیٰ انور کے ساتھ شائستہ لودھی کے ایک پوڈ کاسٹ شو کا ٹیزر جاری کیا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حال ہی میں سامنے آنےوالے ٹیزر میں طوبیٰ انور سابق شوہر مرحوم عامر لیاقت کے ساتھ ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کررہی ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ’آپ کے لیے یہ ضروری نہیں کہ آپ تیس سے چالیس سال تک ایک زہریلے رشتے میں رہیں، آپ الگ ہو سکتے ہیں‘۔

طوبیٰ انور نے کہا کہ ’مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ لوگ اتنا جھوٹ بول سکتے ہیں۔ اب میں اپنی زندگی میں دانشمندی سے فیصلے کروں گی، شہرت اور پیسہ انسان کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا ہے‘۔

شو کے ٹیزر پر سوشل میڈیا صارفین نے شائستہ لودھی اور طوبیٰ انور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، سوشل میڈیا صارفین نے طوبیٰ انور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج آپ جو یہاں ہیں، وہ عامر بھائی کی وجہ سے ہی ہیں‘، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں خواتین پر بہت زیادہ تنقید کی اور مرحوم عامر لیاقت کے حوالے سے گفتگو کو ناپسند کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.