ویسے تو ہر چیز سوشل میڈیا پر ڈال دیتی ہیں لیکن ۔۔ کیا واقعی جنت مرزا نے خاموشی سے شادی کرلی ہے؟

image

آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں اکثر صارفین اپنی زندگی کی چھوٹی سے چھوٹی چیزیں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند کرتے ہیں بلکہ ٹک ٹاکرز نے تو سوشل میڈیا کا رنگ ڈھنگ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔

یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں تیزی سے مقبولیت کی وجہ سے ٹک ٹاکرز کو بھی اسٹارز کا درجہ ملنا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین اپنے فیورٹ ٹک ٹاکرز کے بارے میں جاننے میں دلچسپ رکھتے ہیں، حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی شادی کے حوالے سے کچھ افواہیں زیر گردش ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کو دیکھ کر صارفین کو لگا کہ شائد یہ جنت مرزا ہیں تاہم وہ کوئی اور لڑکی نکلی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ٹاک ٹاکر جنت مرزا سے مشابہ لڑکی کو سرخ عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جو اپنی شادی کے موقع پر اسٹیج پر چڑھنے سے قبل دولہا کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیتی ہے جبکہ ویڈیو گرافر اور فوٹو گرافر سمیت شادی کے شرکاء ان کا فوٹو سیشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کئی گئی ہر طرف یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ جنت مرزا نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔حقیقت اس وقت کھلی جب مذکورہ لڑکی کا اپنے دلہا کے ساتھ ایک اور ویڈیو کلپ وائرل ہوا جو اپنی شادی کے دن حیرات انگیز طور پر جنت مرزا سے مشابہ دکھائی دے رہی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کئے جبکہ بعض صارفین نے ویڈیو دیکھتے ہی پہچان کر لڑکی کو جنت مرزا ماننے سے انکار کردیا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.