خلا سے ہماری دنیا کتنی حیرت انگیز نظر آتی ہے؟ سحر انگیز ویڈیو اور تصاویر دیکھئے

image

چینی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے خلا سے 360 ڈگری کیمرے سے دنیا کی حیرت انگیز اور خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھیجی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران ہوجائے گا۔

زمین سے آئے روز مختلف ممالک کے خلائی مشن روانہ ہوتے ہیں اور انکی جانب سے بھیجی گئی زمین کی تصاویرآپ نے دیکھ رکھی ہوں گی لیکن آج جو ہم آپ کو تاروں بھرے آسمان کے ساتھ زمین کی ایچ ڈی تصاویر اور ویڈیو دکھائیں گے وہ آپ نے اس سے قبل شاید کبھی نہیں دیکھی ہوں گی۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی اِنسٹا 360 نے حال ہی میں زمین کے گرد گھومنے والے مصنوعی سیارچوں میں نصب دو کیمروں سے بنائی جانے والی زمین کی انتہائی خوبصورت تصاویر کی رونمائی کی ہے۔ تصاویر میں زمین کے پس منظر میں ستاروں کا دلکش منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹا 360 نے رواں برس 16 جنوری کو 360 ڈگری کیمرے لگے سیٹلائیٹس زمین کے ایٹماسفیئر سے 579 کلومیٹر کی بلندی پر خلا میں بھیجے۔ ان کیمروں کو میڈیا اسٹورم اور ایس اے آر سیٹلائیٹ کمپنی اسپیس ٹی وی کے اشتراک سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.