بیٹھے بیٹھے ٹانگیں ہلانے لگ جاتے ہیں اور ۔۔ جانتے ہیں کچھ لوگوں کو ٹانگیں ہلانے کی عادت کیوں ہوتی ہے؟

image

کچھ لوگوں کو بیٹھے بیٹھے ٹانگیں ہلانے عادت کی ہوتی ہے اور اکثر دیکھا جاتا ہے کہ کچھ لوگ لاشعوری میں ٹانگیں ہلا تے رہتے ہیں، ویسے تو یہ بے ضرر سے عادت سمجھی جاتی ہے تاہم اس حوالے سے طبی ماہرین کیا کہتے ہیں ، آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یعنی یہ کوئی ایسی عادت نہیں جو آپ کو نقصان پہنچائے، کبھی کبھار ٹانگوں کی مسلسل حرکت ریسٹ لیس لیگ سنڈروم کی علامت ہوسکتی ہے، یہ ایک اعصابی عارضہ ہے جس میں ٹانگوں کو جان بوجھ کر ہلانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے تاہم ضرورت سے زیادہ ٹانگوں کا ہلنا بعض اوقات بڑھتی ہوئی بے چینی یا تناؤ کے سبب بھی ہوسکتی ہے۔

ماہرین کےمطابق جب انسان بہت گہری سوچ میں ہو یا کوئی پریشانی ہو ، تب بھی بے دھیانی میں ٹانگ ہلنے لگتی ہے۔جو لوگ عادتاً اپنی ٹانگیں ہلاتے ہیں وہ دراصل اپنی پریشانی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں، چاہے بے دھیانی میں ہی ، بعض حالات میں، ٹانگیں ہلنا بوریت یا مصروفیت کی کمی کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

یہ حالت اکثر اعتماد کی کمی کی وجہ سے بھی ہوتی ہے، جب انسان کو اپنے اوپر یقین نہ ہو اور وہ پریشان ہو تب نفسیاتی طور پر وہ کمزور ہوتا ہے اور ایسے میں ٹانگیں ہلتی ہیں۔جب آپ کا دماغ بھٹک جاتا ہے یا عدم دلچسپی کا شکار ہو جاتا ہے، تو جسم اپنے آپ کو بھٹکانے کا راستہ تلاش کرتا ہے جس سے ٹانگیں ہلنا شروع ہوجاتی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ ٹانگیں ہلانے کی عادت بعض اوقات بے صبری کی نشاندہی کر سکتی ہے، جو افراد اپنے کاموں میں فوری نتائج کی شدید خواہش رکھتے ہیں وہ اکثر اپنی ٹانگیں انزائٹی میں ایسے ہلاتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.