اتنی سرجریاں کروالیں کہ ۔۔ ندا یاسر نے آنٹی کہنے والے لوگوں کو کیا جواب دیا؟ ویڈیو وائرل

image

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے بڑھتی عمر کی وجہ سے آنٹی کہنے والوں کو بھرپور جواب دیدیا۔

معروف اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ میں تو اپنی اس عمر کو بہت انجوائے کررہی ہوں جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے زندگی میں بہت محنت کی ہے، میں نے 19 سال کی عمر میں کام شروع کیا، جب ہم کم عمر تھے جب تو اپنی دنیا بنانے کے لیے قطرہ قطرہ جمع کررہے تھے، ہر طرف سے پیسہ بچاتے تھے کہ گھر بنانا ہے، گاڑی لینی ہے۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ اتنی سرجریاں کروالی وغیرہ، ہم نے اب خود کو وقت دینا شروع کیا ہے، خود پر توجہ دے رہے ہیں، اب ہمیں سمجھ آیا کہ اسکرین پر کیسے کپڑے پہننے اور کیسا میک اپ کرنا چاہیے۔

ندا نے کہا مجھے آج کل لال رنگ بہت پسند آرہا ہے اور میں پہن رہی ہوں، میری امی بھی ایسی تھیں، شروع میں وہ بھی منہ دھو کر بس اسکرین پر چلی جایا کرتی تھیں لیکن جب ان کی عمر زیادہ ہوئی تب انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ خود پر توجہ دی جائے، انہوں نے بھی اورنج، لال رنگ کے کپڑے پہنے، میری بھی وہ ہی ذہنیت ہے۔

ندا یاسر نے بتایا کہ اس زمانے میں نہ تو خود کو کبھی وقت دیا نہ کوئی مہنگی کریم خریدی، بس منہ دھولیا کرتے تھے، آہستہ آہستہ جب وقت گزرا اور ہمیں محنت کا صلہ ملنا شروع ہوا، تمام ذمہ داریاں پوری ہوگئیں تب خود کو شیشے میں دیکھا اور کہا چلو اب خود کو وقت دیتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.