یہ سال شوبز انڈسٹری کیلئے مشکل رہا کیونکہ ۔۔ 2023 میں کون کون سے بڑے ستارے مداحوں سے ہمیشہ کیلئے بچھڑ گئے؟

image

سال 2023 میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی نامور ستارے دنیا میں اپنا کردار ادا کرنے کے بعد واپس خالق حقیقی کی طرف لوٹ گئے۔

شکیل، ماجد جہانگیر، شعیب ہاشمی امجد اسلام امجد ، قوی خاناور ضیا محی الدین، شکیل احمد، یعقوب عاطف جیسے تمام ممتاز اداکار اور ادب نگار انتقال کر گئے۔

کینسر میں مبتلا اداکار قوی خان نے 80سال کی عمر میں 6 مارچ کو کینیڈا میں انتقال کیا۔6 مئی 2023 کو پاکستانی اداکار، میزبان، مصنف اور استاد شعیب ہاشمی بھی منوں مٹی تلے دفن ہوئے۔پاکستان کے مقبول اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیرنے 10 جنوری 2023 کو انتقال کیا۔

10 فروری کو امجد اسلام امجد 78 سال کی عمر میں فوت ہوئے،،13 فروری کو ضیاء محی الدین اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔پانی دا بلبلا سے شہرت پانے والے یعقوب عاطف 12 مئی کو فوت ہوئے۔

سینئراداکار شکیل احمد طویل علالت کے بعد 29 جون کو فوت ہوئے۔ نامور فلم ڈائریکٹر حسن عسکری بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر 30 اکتوبر کو فوت ہوئے۔

امجد اسلام امجد، شعیب ہاشمی ،قوی خان اور ضیاء محی الدین اپنی ذات میں خود ایک ادارہ تھے جن کی دنیائے اداکاری اور ادب میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.