خلاء میں اگایا جانے والا گمشدہ قیمتی ٹماٹر 8 مہینے بعد کہاں سے ملا؟

image

خلائی اسٹیشن میں کھوجانے والا ’قیمتی‘ ٹماٹر 8 مہینے بعد ملنے پر خلاباز فرینک روبیو کو ٹماٹر کھانے کے الزامات سے بری کردیا گیا۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کے ارکان نے اسٹیشن سے لائیو ویڈیو میں بتایا کہ خلا میں اگائے گئے ٹماٹروں میں سے ایک 8 ماہ قبل کھو گیا تھا تاہم طویل تلاش کے بعد اب وہ مِل گیا ہے۔

ناسا کے خلاباز جاسمین موگبیلی نے خلائی اسٹیشن کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر لائیو اسٹریمنگ پروگرام کے دوران بتایا کہ فرینک روبیو ٹماٹر رکھ کر کہیں بھول گئے تھے جس کے 8 ماہ بعد اس ٹماٹر کی باقیات ملی ہیں۔

خلابازوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ٹماٹر کہاں سے ملا اور اس کی حالت کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم فرینک روبیو نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ خلائی اسٹیشن پر موجود نمی کی وجہ سے ٹماٹر کی حالت بوسیدہ ہوچکی ہوگی۔

جاسمین موگبیلی نے مزید کہا کہ ہمارے اچھے دوست فرینک روبیو پر کافی عرصے سے ٹماٹر کھانے کا الزام تھا لیکن اب ٹماٹر مل گیا ہے جس کی وجہ سے خلاباز فرینک روبیو کو اب ان الزامات سے بری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں خلا میں کاشت کیے گئے پہلے ٹماٹروں میں سے ایک کھا لیا۔

خلا باز فرینک روبیو ستمبر میں زمین پر واپس آگئے تھے تاہم وہ کئی مہینوں تک مذاق کا نشانہ بنتے رہے کہ انہوں نے خلاء میں اگایا گیا ٹماٹر کھا لیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.