فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو ہٹانے کا معاملہ، الیکشن کمیشن میں 19 دسمبر کو کیس کی سماعت

image

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے نگراں وفاقی کابینہ کے دو ارکان فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو ہٹانے کے لیے کیس کی سماعت 19 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں ہو گی۔

 اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔

یہ درخواست ایڈووکیٹ عزیزالدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں فواد حسن فواد اور احد چیمہ پر جانبداری کا الزام لگایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ’احد چیمہ اور فواد حسن فواد ماضی کی حکومت کا حصہ رہے ہیں،ان دونوں کی نگراں حکومت میں موجودگی کے باعث انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں۔‘

درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ ’شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ان دونوں شخصیات کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔‘

فواد حسن فواد کو رواں برس ستمبر میں نگراں وفاقی وزیر مقرر کیا گیا اور انہیں نجکاری کی وزارت کا قلم دان سونپا گیا۔

یاد رہے کہ واد حسن فواد  گریڈ 22 سے ریٹائر ہونے والے بیوروکریٹ ہیں۔ وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دور میں کم و بیش چار سال تک پرنسپل سیکریٹری رہے۔

بعدازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے تقریباً ایک سالہ دور میں بھی وہ پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔

احد چیمہ سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی حکومت کے بہت اہم بیوروکریٹ سمجھے جاتے تھے (فائل فوٹو: اے پی پی)فواد حسن فواد کو نیب نے کرپشن اور آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت 2018 میں گرفتار کیا تھا، تاہم فروری 2018 میں انہیں اس کیس میں بری کردیا گیا تھا۔

نگراں وفاقی کابینہ میں مشیر کے عہدے پر فائز احد چیمہ کا تعلق پنجاب کے ضلع حافظ آباد سے ہے اور وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے گریڈ 20 کے افسر رہے ہیں۔

 ڈی ایم جی گروپ سے تعلق رکھنے والے احد چیمہ کی سروس کے تین سال جیل میں گزرے۔ وہ سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی حکومت کے بہت اہم بیوروکریٹ سمجھے جاتے تھے۔

انہیں دو مرتبہ لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کا ڈی جی لگایا گیا۔ جب 2011 میں پاکستان کی پہلی میٹرو بس سروس بنانے کا آغاز ہوا تو اس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی احد چیمہ ہی تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.