کراچی میں مرغی آج فروخت کیوں نہیں ہو رہی؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

image

شہر قائد میں انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں اور زائد منافع خوروں کیخلاف جاری آپریشن میں جرمانوں اور گرفتاریوں پرپولٹری شاپ کیپرز، ریٹیلرز اور ہول سیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے آج شہر کے بیشتر علاقوں میں مرغی کے گوشت کی دکانیں بند ہیں۔

ہول سیل پولٹری ایسوسی ایشن نے جرمانوں اور گرفتاریوں کے خلاف آج کراچی میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے کراچی میں آج مرغی فروخت نہیں ہورہی۔

اس حوالے سے پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ زمینی حقائق جانے بغیر ریٹ لسٹ جاری کرتی ہے جس پر مرغی فروخت کرنا نا ممکن ہے جب کہ بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ دکانداروں کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ جیل بھیج دیتی ہے۔

اس وقت ملک میں مہنگائی تمام سابقہ ریکارڈ توڑ چکی ہے جبکہ گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں نے غریب کیلئے دو وقت روٹی کا حصول مشکل بنادیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں مرغی کی قیمت 5سو سے زائد ہے جبکہ دکاندار ازخود مقررہ قیمتوں پر چکن فروخت کرتے ہیں جس پر شہری انتظامیہ کارروائی کرتی ہے تو ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.