چپکے چپکے سے مشہور ہوئیں اور ۔۔ اداکارہ ایمن سلیم نے چپکے سے کس سے نکاح کرلیا، دلہا کون؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کی بیٹی، معروف اداکارہ ایمن سلیم نے جیون ساتھی ڈھونڈ کر ساتھ جینے مرنے کی قسمیں بھی کھالیں، مداحوں کیلئے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کردیں۔

ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں سنہرے اور ہلکے گلابی عروسی جوڑے میں نظر آئیں جبکہ ان کے شوہر نے سفید شلوار قمیص کے ساتھ گلابی ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا۔

اداکارہ ایمن سلیم نے تصاویر کے کیپشن میں شادی کی تاریخ یعنی 22 دسمبر 2023 بھی درج کی، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کا نکاح گزشتہ روز اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں ہوا۔

ایمن سلیم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہیں میرے ہمیشہ کے لیے، الحمداللہ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔ایمن سلیم کے شریک حیات کا نام کامران ملک ہے، اس کے علاوہ مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔نکاح کے اعلان کے بعد ان کی پوسٹ پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ ایمن سلیم نے 2021 میں ہم ٹی وی کے رمضان اسپیشل ڈرامہ چپکے چپکے سے رمیشہ عرف مشی کے نام کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیاتھا جس سے انہیں بہت زیادہ شہرت ملی تھی۔

2022 میں ایمن سلیم نے ایک سال بعد ایک ڈرامے پرستان کے ساتھ بطور پری کے ٹیلی ویژن پر واپسی کی اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.