اگلی جنگ عظیم پنیر پر ہی ہوگی کیونکہ ۔۔ کھانے میں پنیر نہ ہونے پر شادی میں کیا ہنگامہ ہوا؟ ویڈیو

image

شادیوں میں کھانا کس کو پسند نہیں ہوگا بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ کچھ لوگ تو شادیوں میں جاتے ہی صرف کھانے کیلئے ہیں لیکن کئی بار انہیں مایوسی ہوتی ہے، جیسا کہ بھارت میں ہونیوالی ایک شادی میں ہوا، بھارت کے ساتھ آئے مہمانوں نے کھانے کی وجہ سے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مٹر پنیر میں پنیر نہ ہونے پر شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔شادی کی تقریب لڑائی کی ابتدا کھانے کے وقت ہوئی جب مہمانوں کو مٹر پنیر کی ڈش پیش کی گئی تو باراتیوں نے پنیر نہ ہونے پر ہنگامہ کردیا۔

باراتیوں کے حملوں پر دلہن والے بھی پیچھے نہیں رہے اور بڑھ چڑھ کر جوابی حملے کیے۔دلہا اور دلہن والوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں اور مکوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا۔

پنیر پر ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔سوشل میڈیا نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگلی جنگ عظیم پنیر پر ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ کچھ ہندو ذاتوں میں گوشت کھانے کی ممانعت کی وجہ سے سبزیوں اور خاص طور پر مٹر پنیر کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے، شائد یہی وجہ تھی کہ باراتی سبزی اور وہ بھی پنیر کے بغیر ملنے پر طیش میں آگئے اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.