ویسے تو لاکھوں مداح ہیں لیکن ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں یہ کس مشہور اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟

image

شوبز شخصیات کو مداح ذاتی زندگی میں بھی ہیروز کا درجہ دیتے ہیں اور ان کی ذات سے جڑے واقعات اور لمحات میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں جس کی وجہ سے کئی فنکار اکثر اپنے مداحوں کیلئے اپنی مصروفیات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں، حال ہی میں ایک مشہور اداکارہ کے بچپن کی تصویر سامنے آئی ہے جس نے مداحوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

تصویر میں موجود بچی آج مشہور اداکارہ ہے جو بالی ووڈ کے علاوہ ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔یہ معروف نعیمہ بٹ ہیں جنہوں نے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں میکال ذوالفقار کی بہن کا کردار نبھایا تھا۔

باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ نے ادکاری کے سفر کا آغاز پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں آنے سے پہلے بین الاقوامی تھیٹر سے کیا تھا، نعیمہ بٹ نے عہد ِ وفا اور داسی جیسے سپرہٹ پراجیکٹس میں بھی اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

نعیمہ بٹ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے خود کوبہترین اداکارہ ثابت کیا، وہ اپنے منفرد اور ہمہ جہت کرداروں کے انتخاب سے اپنی جگہ بنارہی ہیں، اور ان کے فن کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بین الاقوامی سطح پربھی دیکھا جاتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.