کیا آپ کو معلوم ہے واٹس ایپ پر آپ کو کس نے بلاک کیا ہے؟ طریقہ جانیں

image

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے بلاک کا آپشن فراہم کیا ہوا ہے کہ اگر آپ کو کوئی بار بار پیغامات بھیج کر تنگ کرتا ہو، یا آپ جسے پسند نہ کرتے ہوں اسے آپ فوری بلاک کرسکتے ہیں۔

لیکن وہیں اگر کوئی صارف یہ جاننا چاہے کہ اسے کس شخص نے واٹس ایپ پر بلاک کیا ہوا ہے تو ایسی کوئی بھی اجازت میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کو نہیں دیتی تاہم کچھ ایسے اشارے موجود ہیں جو آپ کو یہ بتاسکتے ہیں کہ آیا آپ کو کس نے واٹس ایپ پر بلاک کیا ہے۔

اگر کسی شخص نےآپ کو بلاک کیا ہوگا تواس کا آن لائن اسٹیٹس یا کانٹیکٹ لاسٹ سین چیک نہیں کرسکیں گے جب کہ بلاک کیے جانے کے بعد آپ کے لیے اس شخص کی پروفائل پکچر نظر نہیں آئے گی۔

کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کیے جانے کے باوجود آپ واٹس ایپ پر اس شخص کو میسج بھیج سکتے ہیں لیکن اگر آپ کو بلاک کردیا گیا ہے تو آپ کا پیغام بلاک کیے جانے کے بعد ڈبل ٹک کے بجائے سنگل ٹک ہی رہے گا۔

آپ کو بلاک کیا گیا ہے یا نہیں؟یہ جاننے کے لیے آپ اس شخص کو وائس اور ویڈیو کال کرکے بھی معلوم کرسکتے ہیں کیونکہ کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کیے جانے کے بعد آپ اس شخص کو وائس اور ویڈیو کال نہیں کرپائیں گے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.