موٹروے ایم 2 شدید دھند کے باعث لیلہ سے کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی

image

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):موٹروے ایم 2 شدید دھند کے باعث لیلہ سے کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچائو اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.