اب بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں چلیں گی ۔۔ خود کار گاڑیاں سڑکوں پر کب سے لائی جائیں گی؟

image

بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کاریں 2026 تک برطانیہ کی سڑکوں پر آسکتی ہیں۔ ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ اب گاڑیاں بھی بغیر ڈرائیور کے چلا کریں گی۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ مارک ہارپر نے بدھ کے روز کہا کہ 2026 تک برطانوی سڑکوں پر خود سے چلنے والی گاڑیاں آسکتی ہیں۔

ہارپر نے کہا کہ فی الحال مکمل سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجی والی کاروں کی برطانیہ کی سڑکوں پر اجازت نہیں ہے لیکن حکومت کی آٹومیٹڈ وہیکلز (اے وی) قانون سازی پارلیمنٹ سے گزر رہی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ 2024 کے آخر تک ان کے لیے قانونی فریم ورک موجود ہوگا۔

امریکہ میں آزمائی گئی اس ٹیکنالوجی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ گاڑیاں حادثے کا باعث بن سکتی ہیں اور کیلیفورنیا میں ریگولیٹرز نے جنرل موٹرز کے ڈرائیور لیس کار یونٹ کروز کو اکتوبر میں ایک حادثے کے بعد اپنی گاڑیوں کو ریاستی سڑکوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

برطانیہ کے ہارپر نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، میں نے خودکار گاڑیوں اور خود ڈرائیونگ ٹیکنالوجیز کے بارے میں دیکھا ہے اس میں لوگوں کو محفوظ رکھنے پرگہری توجہ دی گئی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.