لوگوں کیلئے چائے بھی بناتا تھا اور ۔۔ امیتابھ کنگال ہوئے تو ابھیشک بچن نے مشکل وقت کیسے گزارا؟ انکشاف کردیا

image

بھارتی فلم انڈسٹری نے یوں تو بے شمار اسٹارز پیدا کئے ہیں لیکن جو عزت اور شہرت امیتابھ بچپن کو ملی ایسی شہرت بہت کم لوگوں کے حصے میں آئی اور فلم انڈسٹری میں عزت اور شہرت ہو تو دولت بھی لازمی بات ہے لیکن امیتابھ بچپن نے اپنی شہرت کے دوران ہی انتہائی مشکل حالات بھی دیکھے جس میں ان کے خاندان کو بھی بہت کٹھن وقت گزارانا پڑا۔

امیتابھ بچپن کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ خراب مالی حالات کی وجہ سے مجھے کالج کی پڑھائی ادھوری چھوڑنی پڑی تھی۔

ابھیشیک نے بتایا کہ ان کے والد نے ایک کمپنی بنائی تھی جس کے دیوالیہ ہونے پر کالج کی پڑھائی ادھوری چھوڑنی پڑی اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میں فلموں کے سیٹ پر جا کر لوگوں کے لیے چائے بنایا کرتا تھا۔میں نے پیسے کمانے کے لیے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ایک اسکرپٹ بھی لکھی جسے امیتابھ بچن نے ریجیکٹ کر دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 20 سال قبل ’فلم فئیر ایوارڈز‘ کی تقریب میں شرکت کے لیے مہینوں پہلے ہی تیاری کر لی جاتی تھی کہ تقریب میں کس طرح کے ملبوسات پہنے جائیں گے لیکن میرے پاس اس وقت نئے کپڑے خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔

امیتابھ بچن کو بالی ووڈ کامنجھا ہوااور صف اول کا اداکار سمجھا جاتا ہے، ان کے فلمی کیرئیر میں بہترین فلموں کی ایک لمبی فہرست ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت اربوں روپے میں ہے تاہم انہوں نے ماضی میں انتہائی مشکل وقت کا بھی سامنا کیا جس سے بارے میں بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.