ساجد خان کا انتقال ۔۔ فرح خان کے بھائی ساجد خان کی موت کے حوالے سے کیا حقیقت سامنے آئی؟

image

بھارتی ہدایت کار ساجد خان نے اپنی موت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ساجد خان طبیعت کی خرابی کے سبب انتقال کرگئے ہیں، یہ بھی بتایا گیا کہ ان کو کئی سالوں سے کینسر تھا جو ان کی موت کی وجہ بنا۔ انتقال کی خبریں گردش کرنے پر ان کے مداح بھی یقین کر بیٹھے تھے جس پر ساجد خان نے اپنے زندہ ہونے کا بتاتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا۔

ساجد خان نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ کسی میڈیا نمائندے نے غلطی سے میری تصویر لگا دی ہے لیکن انتقال اداکار ساجد خان کا ہوا ہے، ساجد خان نے اپنی ویڈیو پر لکھا کہ ابھی ہم زندہ ہے۔

ساجد خان معروف کوریوگرافر، ہدایت کارہ، پروڈوسر اور اداکارہ فرح خان کے بھائی ہیں اور خود بھی ہدایت کار ہیں۔ساجد خان نے سب سے پہلے 1995ء میں ایک ٹیلی ویژن شو میں بھی ڈیٹکیو کی میزبانی سے آغاز کیا۔

انہوں نے 1996ء میں ایک موسیقی کاؤنٹ ڈاؤن شو کی میزبانی کی۔ اس شو کا اندراج لمکا بک آف ریکارڈ میں، کسی بھی موسیقی کاؤنٹ ڈاؤن شو کا طویل عرصے تک ایک ہی میزبان کی میزبانی میں جاری رہنے کی وجہ سے کیا گیا۔

ساجد خان نے 2006ء میں ڈرنا ضروری ہے ،سے ہدایت کاری کا آغاز کیا۔ 2007ء میں ہے بے بی، پہلی مکمل فلم تھی جو ساجد خان کی ہدایت کاری میں بنی، اس کے بعد ہاؤس فل 2010ء میں اور ہاؤس فل 2 2012ء میں ساجد خان کی ہدایت کاری میں بنیں اور تینوں  فلمیں کامیاب رئیں۔ 2013ء میں ہمت والا اور 2014ء میں ہم شکل بنائیں جو دونوں فلاپ ہوئیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.