ٹیلی نار کمپنی فروخت مگر صارفین کا کیا بنے گا؟اہم خبر آگئی

image

پی ٹی سی ایل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں ٹیلی نارکے صارفین کی تعداد ساڑھے چار کروڑ ہے اور ہمارے صارفین کی تعداد اڑھائی کروڑ ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم کسی چیز میں تبدیلی نہیں کر رہے جیسے پہلے سب چل رہا تھااب بھی ویسے ہی چلے گااور دونوں کمپنیاں الگ،الگ کام کر رہی ہیں، گورنمنٹ کی ریگولیٹری اتھارٹیز کام کر رہی ہیں ان کے پاس اپرول کیلئے جائیں گے جس کیلئے ہم جلد ہی کام شروع کرنے جارہے ہیں۔

پی ٹی سی ایل نے لینڈ لائن اور براڈ بینڈ کنکشنز کے ماہانہ ٹیرف میں 10 فیصد اضافہ کردیا

پی ٹی سی ایل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ جب تک حکومتی پراسیس مکمل نہیں ہو جاتا ہے جو ٹیلی نار کے کسٹمرز، صارفین ہیں ان کیلئے فی الحال سب کچھ ویسے ہی چلے گا جیسے آج چل رہا ہے۔

جو پیکچز چل رہے ہیں وہ چلتے رہیں گے کسی قسم کا کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا،حکومتی اپرول اور تمام پراسیس مکمل ہونے کے بعد ان دونوں نیٹ ورک اور پیکچزکو اکٹھا کریں گے تب پیکچز اور ری چارج میں تبدیلی، ردو بدل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار کی خریداری، عام صارفین کو کیا فائدہ ہو گا؟

خیال رہے کہ پاکستان کے معروف ٹیلی کام برینڈ پی ٹی سی ایل (یو فون) نے 1 کھرب روپے سے زائد مالیت کی لاگت سے ٹیلی نار خرید لیا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.