مصنوعی سورج جو اب مزید طاقتور ہوگیا ۔۔ سائنسدانوں کا تیارہ کردہ ’مصنوعی سورج‘ کتنی طاقت رکھتا ہے؟

image

ٹیکنالوجی کی ترقی یہاں تک پہنچ گئی کہ سائنسدان مصنوعی سورج تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، یہی نہیں بلکہ اسے مزید طاقت بھی بخش چکے ہیں۔

یہ مصنوعی سورج اتنا طاقتور ہے جو اسے کافی دیر تک فعال رہ سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کی سُپر کنڈکٹنگ فیوژن ڈیوائس KSTAR جسے مصنوعی سورج بھی کہا جاتا ہے، کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی انسٹی ٹیوٹ آف فیوژن انرجی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سُپر کنڈکٹنگ فیوژن ڈیوائس کے ساتھ ایک نیا tungsten diverter نصب کیا گیا ہے جس سے اب وہ 30 سیکنڈ تک 100 ملین ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجہ حرارت پر کام کرے گا۔

KSTARانسٹی ٹیوٹ کے صدر ڈاکٹر سُک جائے یو کا کہنا تھا کہ یہ نئی صلاحیت جوہری فیوژن کی توانائی کو تجارتی مقاصد میں استعمال کرنے میں کام آئے گی۔ ادارے نے یہ بھی بتایا کہ ہم آئی ٹی ای آر کے ساتھ جوہری فیوژن توانائی کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ٹی ای آر جنوبی فرانس میں بڑے مقناطیسی فیوژن ری ایکٹر کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.