واٹس ایپ کا نیا فیچر پریشانی ختم کر دے گا

image

کیلیفورنیا: میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو متعدد افراد کی پریشانی کو ختم کر دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر کئی لوگ اجنبی افراد کے ساتھ فون نمبر کو شیئر کرنے میں ہچکچاتے ہیں کیونکہ اس نمبر کو اشتہارات سمیت مختلف مقاصد کے لیے ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو فون نمبر کے بغیر لوگوں سے رابطہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور ویب صارفین کے لیے واٹس ایپ میں یوزر نیم فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے اور اس فیچر سے ہر صارف اپنا ایک یوزر نیم تیار کر کے اسے دوستوں، گھر والوں اور کانٹیکٹس کے ساتھ رابطے میں استعمال کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے زیادہ توانائی جمع کرنے والا سولرپینل تیار کرلیا

کوئی بھی صارف جب اپنا یوزر نیم تیار کر لے گا تو اس کا فون نمبر دیگر افراد کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا جس سے صارفین کی سیکیورٹی زیادہ مضبوط ہو جائے گی۔

مذکورہ فیچر کچھ عرصے پہلے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب اسے واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.